پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید عہدے سے مستعفی،عامر میر  میڈیا کنسلٹنٹ مقرر

پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید عہدے سے مستعفی،عامر میر میڈیا کنسلٹنٹ مقرر

پی سی بی کی جانب سے سمیع الحسن برنی کو نیا ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کرنے کی بھی اطلاعات ہیں

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔جبکہ عامر میر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا کنسلٹنٹ مقررکردیا گیا ہے۔جبکہ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سمیع الحسن برنی کو نیا ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔
دوسری جانب سابق صوبائی نگران وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔یا د رہے کہ عامر میر نے محسن نقوی کی وزارت اعلیٰ کے دور میں ان کے ساتھ بطور وزیر اطلاعات کام کیا ہے جس کی وجہ سے چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی عامر میر کے ساتھ آسانی محسوس کرتے ہیں۔عامر میر کو پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عالیہ رشید کی جگہ سمیع الحسن برنی کو بھی پی سی بی میں میڈیا ڈائریکٹرمقررکرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اپنے اعلان میں، عالیہ رشید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا، "پیارے دوستو، میں نے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن پی سی بی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔”
عالیہ رشید پچھلے ہفتے سے اپنی بیٹی کی شادی میں مصروف تھیں۔ انہوں نے اپنا استعفی پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور محکمہ ایچ آر کو بھجوا دیا، انہوں نے اپنی رخصتی کی بنیادی وجہ ذاتی وابستگی بتائی۔ عالیہ رشید نے پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔
دوسری جانب سمیع الحسن برنی کو نیا ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
پی سی بی کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کے لہر کے بعد عالیہ رشید عہدے سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں۔ اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ قریبی ذرائع نے بتایا کہ عالیہ رشید کے مستعفی ہونے وجہ ذاتی مصروفیات ہیں، تاہم یہ قیاس بھی کیا جارہا ہے کہ عالیہ رشید کا استعفی میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں مداخلت کے باعث سامنے آیا ہے۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top