کامسٹیک اسکالر کا یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیا کا دورہ

کامسٹیک اسکالر کا یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیا کا دورہ

کامسٹیک کے ممتاز سکالر، پروفیسر ڈاکٹر مرتضی نجابت علی نے کامسٹیک کے ممتاز سکالرز پروگرام کے تحت ملائیشیا میں یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا کا دورہ کیا

اسلام آباد:پروفیسر ڈاکٹر مرتضی نجابت علی کامسٹیک کے ممتاز سکالر ہیں اور بایو میٹریلز، ڈرگ ڈیلیوری سسٹم، میڈیکل ڈیوائس ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ ریوایو میڈیکل ٹیکنالوجیز کے سی ای او ہیں، جو ایک اہم طبی آلات اور صحت کی دیکھ بھال کے آلات کی تحقیق و ترقی کی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر امریکہ میں ہے، اور پاکستان میں بھی اس کی تحقیقی سہولت موجود ہے۔
ان کا دورہ، جو 16 سے 19 اپریل تک تھا، یونیورسٹی ٹیکنالیوجی مارا کے کالج آف انجینئرنگ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ پروفیسر مرتضی کا پرتپاک استقبال پروفیسر ڈاکٹر حمیدہ محمد سمن، اسسٹنٹ وائس چانسلر کالج آف انجینئرنگ نے کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہرین بن صاحب کے ساتھ گفتگو کی، جنہوں نے یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا کی تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے اور بایومیڈیکل فیلڈ میں تعلیم، تحقیق اور کمرشلائزیشن کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے پروفیسر مرتضی کی مہارت کو بروئے کار لانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اپنے دورے کے دوران، پروفیسر مرتضی نے فیکلٹی آف فارمیسی، ہسپتال السلطان عبداللہ، اور کالج آف انجینئرنگ میں لیکچر دیے۔ انہوں نے یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا میں بزنس انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن سنٹر کو بایومیڈیکل مصنوعات کی کمرشلائزیشن کے بارے رہنمائی فراہم کی۔اس کے علاوہ، انہوں نے یونیورسٹی ٹیکنالوجی کے ایک ریڈیو انٹرویو میں او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان سائنسی تعاون کو بڑھانے میں کامسٹیک کے کردار پر گفتگو کی۔
پروفیسر مرتضی کا یہ دورہ بایومیڈیکل تحقیق اور ترقی میں تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے کامسٹیک اور یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا ملائیشیا کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top