چین۔ سربیا فورم میں انسانیت کے مشترکہ مستقبل والی برادری کی اہمیت پر زور

چین۔ سربیا فورم میں انسانیت کے مشترکہ مستقبل والی برادری کی اہمیت پر زور


بلغراد (شِنہوا) سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں منعقدہ چین-سربیا میڈیا اور تھنک ٹینک کے شرکا نے چین۔ سربیا دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری قیام میں حکمت اور طاقت کی حصہ داری کے لیے ہر سطح پر تبادلے اور تعاون کے فوائد کو فعال طریقے سے استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
چین کی شِنہوا اور سربیا کی تن جوگ خبررساں ایجنسیوں کے مشترکہ طور پر منعقدہ اس فورم میں تقریبا 200 افراد نے شرکت کی جن میں سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے صف اول کے میڈیا اور تھنک ٹینکس کے نمائندے بھی شامل تھے۔
فورم میں شِنہوا نیوز ایجنسی نے "مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کا فروغ ،عصرِ حاضر کی اہمیت اور ٹھوس کامیابیاں” کے زیرعنوان رپورٹ کا سربیا ورژن بھی جاری کیا۔
رپورٹ میں تاریخ، نظریہ، ثقافت اور عمل جیسے متعدد نقطہ نگاہ سے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے تصور کی تشریح کی گئی ہے، جو چینی صدر شی جن پھنگ کی سفارت کاری سے متعلق ان کی سوچ کے مطالعے کی تازہ ترین کامیابی کی نمائندگی کرتی ہے۔فورم کا موضوع تھا”مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کے وژن کے بعد چین ۔ سربیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم بنانا”۔
فورم سے خطاب میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے کہا کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کا قیام سفارتکاری پر چینی صدر شی جن پھنگ کی سوچ کا بنیادی تصور ہے جس نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مشرقی دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار کے حصول کا ایک مرکزی نکتہ ہے اور اس نے تمام ممالک کے افراد کو ٹھوس فوائد مہیا کئے ہیں۔
فو ہوا نے کہا کہ چین اور سربیا "آہنی دوست” ہیں جنہوں نے ہر مشکل کھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ۔ جیسے جیسے دونوں ممالک جدیدیت کی سمت بڑھ رہے ہیں ان کا تعاون انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے قیام میں پیشرفت کی واضح مثال ہے۔
فو ہوا جو نیو چائنہ ریسرچ کی اکیڈمک کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے کہا کہ شِنہوا نیوز ایجنسی سربیا کے میڈیا اور تھنک ٹینکس کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو بہت اہمیت دیتی ہے اور سربیا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ چین ۔ سربیا دوستی کی داستان کو اچھے طریقے سے پیش کرنے کا عمل جاری رہے۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top