ٹی 20  ورلڈ کپ میںشرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کا امریکی سفیر کی رہائش گاہ کا دورہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میںشرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کا امریکی سفیر کی رہائش گاہ کا دورہ

اسلام آباد: امریکہ میں ہونے والے آئی سی سی T20 ورلڈکپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے ہمراہ آنے والے قومی کھلاڑیوں کو اپنی رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہا اور امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کے لیے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سفیر بلوم نے ٹیم کے ارکان کو یادگاری ایمبیسی کرکٹ بال اور آٹوگراف والا سافٹ بال بیٹ پیش کیا۔ پاکستانی ٹیم نے سفیر کو دستخط شدہ کرکٹ بیٹ اور ٹیم کی جرسی پیش کرکے جواب دیا۔ پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم یکم سے 29 جون 2024 تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئندہ T20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ .
یاد رہے کہ پاکستان 6 جون 2024 کو گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، ڈیلاس ٹیکساس میں T20 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی مقابلے میں امریکہ کا مقابلہ کرے گا ۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top