برطانیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت خورشیداحمد ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی

برطانیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت خورشیداحمد ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی

برطانوی اورپاکستانی سیاسی وسماجی شخصیات کی بھرپورشرکت خورشید ہاشمی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق جنرل سیکرٹری اورقائداعظم ٹرسٹ یوکے کے ترجمان معروف سیاسی و سماجی شخصیت خورشیداحمد ہاشمی کی صاحبزادی محترمہ اریکا زہرہ ہاشمی کی شادی خانہ آبادی سردار حماس ریاض کے ساتھ انجام پائی ہے۔
اس حوالے سے ایک رنگارنگ تقریب رخصتی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور یوکے سے سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور شادی کی تقریب کی رونق افزائی کی۔ شادی میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے بانی صدرو چیئرمین قائداعظم ٹرسٹ راجہ محمد اشتیاق، فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں پروفیسر آف سرجری، کنسٹلٹنٹ سرجن و لیپروسکوپی سرجن ڈاکٹرنجم الحق،راجہ برادرز کیش اینڈ کیری کے سی ای او راجہ محمد فیاض،برمنگھم سے پروفیسرندیم انجم باجوہ،برٹش پاکستانی فزیشنز اینڈسرجنز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدرڈاکٹرایاز اصغر و دیگر عزیزواقارب شریک ہوئے ۔
تقریب میں بیرسٹربنیامین،بیرسٹر شہزادکریم، ربنواز چغتائی، اکبر گجر،پیر صاحب کلیام شریف،بلیک برن سے راجہ اشفاق،برنلے لنکاشائر سے عبدالرؤف بیگ،بلیک برن سے عبدالقدیر خان سمیت تین سو سے زائد مہمانوں نے رخصتی کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر پیر كليام شریف شعبان فرید نے دعا کرائی،تقریب میں خورشیداحمد ہاشمی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شادی میں شرکت کو اپنے لیے باعث اعزاز قرار دیا۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top