سی پیک کے تحت پشاور طورخم موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک روانہ

Image result for peshawar torkham motorway pic

حکومت ملک بھر میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشنز  کے شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر محمد جہانزیب خان

اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہاہے کہ حکومت ملک بھر میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشنز  کے شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔  ان خیالات کااظہار انہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ٹراسپورٹ اینڈ کمیونیکیشنز سے متعلق دو منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا، خیبر پاس اقتصادی راہداری کے تحت 36705.70 ملین روپے کی لاگت  کا پشاور طورخم موٹروے  کی تعمیر  کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ دوسرا منصوبہ کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات دینے کے لیے56 ارب روپے کی لاگت کا یلو بی آر ٹی  کا منصوبہ پیش کیا گیا،اس کو بھی اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک روانہ کر دیا ہے۔