
لاہور:لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرحفیظ الرحمنٰ چوہدری، سیکرٹری فیاض احمد رانجھا ، نائب صدرکبیر احمد چوہدری ، فنانس سیکرٹری عنصر جمیل گجر نے لاہور ہائیکورٹ کے ایک جونیئر جج کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر اتفاق کئے جانے کی خبر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الجہاد ٹرسٹ کیس کے خلاف تقرر کسی صورت بھی قابل پذیرائی نہیں ہوگا، بلکہ اس پر احتجاج کریں گے۔ وہ سنیارٹی میں کافی جونیئر ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ان سے سینئر جج صاحبان سپریم کورٹ میں تعیناتی کے قابل نہیں یا پھر انہوں نے خود ہی سپریم کورٹ میں نہ جانے کی کوئی یقین دہانی کرائی ہے۔




