راولپنڈی:زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے اسے روکنا انسانی بس کی بات نہیں مگر حفاظتی تدابیر سے نقصانات میں کمی لائی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہولناک تباہ کاریوں کے حوالے سے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہماری غیور افواج نے حسب سابق زلزلے سے تباہ ہونیوالے علاقوں میں فوری امدادی کارویاں کر کے اپنی روایت کو برقرار رکھا ۔ NDMA،سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر فوری مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہے عامر صدیقی نے کہا کہ غم و الم کی اس گھڑی میں سب ایک قوم کی مانند کھڑے ہیں متاثرہ علاقوں کی بحالی کی کاروائیوں کا آغاز ہو گیا اللہ کریم جان بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے حکومت متاثرہ علاقوں کی بحالی ساتھ ساتھ متاثرین کی امداد اور زخمیوںکے علاج معالجہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔
Related Posts

چینی سفیر کا سی پیک اتھارٹی کا دورہ چئیرمین سے ملاقات ،سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی پر حکومت سے اظہار تشکر
- Rizwan Malik
- August 22, 2020
- 0
اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے سی پیک اتھارٹی کا دورہ کیا اور چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی […]

پاکستانی پروفیسر کا چین کے شمال مشرقی صوبے میں سرد معیشت کا تجربہ
- Rizwan Malik
- August 19, 2025
- 0
حسنات چھانگ چھون میں 14 سال سے مقیم ہیں اور اس شہر کے موسم گرما سے انہیں خاص لگاؤ ہے چھانگ چھون(شِنہوا)اس موسم گرما میں […]

وزیر داخلہ کا دعوی کہ امریکی فوجی چلے گئے ہیں درست نہیں نکلا کراچی میں شنوک ہیلی کاپٹر دیکھا گیا
- Rizwan Malik
- September 2, 2021
- 0
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)شیخ رشید وزیر داخلہ کہتے ہیں تمام امریکی ملک سے چلے گئے ہیں تو دوسری جانب کراچی کی فضاں میں جمعرات کی شام […]
