باکو:چین اور آذربائیجان نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مشترکہ تعمیر کا عزم ظاہر کیا ہے آذربائیجان میں چین کی سفیر گاؤ من نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں،انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں آذربائیجان کی دلچسپی اور تعاون کو سراہا،چینی سفیرنے کہا کہ چین کے ساتھ آذربائیجان کے تعلقات کو سفارتی سطح پر ترجیح حاصل ہے اس سال کے آغاز میں دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے دوروں کا تبادلہ کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی اعتماد میں بھی اضافہ ہورہا ہے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے اس سال اپریل میں بیجنگ میں ہونے والے بین الاقوامی تعاون فورم برائے بیلٹ اینڈ روڈ میں بھی شرکت کی تھی اور دونوں ممالک کے رہنماؤں میں کئی اہم معاملات پر اتفاق رائے پایاگیا۔
Related Posts

چوتھی ایپسپ ریکٹرز کانفرنس کامسٹیک میں اختتام پذیر ہوگئی
- Rizwan Malik
- December 3, 2023
- 0
اسلام آباد: کامسٹیک آڈیٹوریم میں تین روزہ چوتھی ریکٹرز کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز […]

کابل حملہ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کر دیے
- Rizwan Malik
- September 8, 2019
- 0
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی صدر نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر […]

سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے ٹرینوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو جائے گی، وزارت ریلوے
- Rizwan Malik
- November 14, 2019
- 0
اسلام آباد : وزارت ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کو اپ گریڈ […]
