ایف آئی اے کی جج ویڈیو کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست

اسلام آباد(نیوزرپورٹر ) جج ویڈیو اسکینڈل میںوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ سے مقدمے کو انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست کردی۔پیر کو انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے کیس کا مکمل چالان عدالت میں پیش نہ کرایا حالانکہ عدالت نے مکمل چالان پیش کرنے کا سختی سے حکم دیا تھا۔ایف آئی اے نے جج ویڈیو اسکینڈل کے ملزمان پردہشت گردی کی دفعات لگاتے ہوئے کیس انسداد دہشت گردی عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے پراسیکیوٹر ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔