سنکیانگ میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام امریکہ نے چین کی اٹھائیس کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا

 Image result for usa china companies blacklist

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت آگئی، امریکا نے 28 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے جن چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے ان میں ویڈیو نگرانی مصنوعات بنانےوالی معروف کمپنی ہک وژن بھی شامل ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پابندی عائد کی گئی، ان پابندیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

چینی کمپنیوں پر امریکی مصنوعات کی خریداری پر بھی پابندی عائد کردی گئی، چینی کمپنیوں کو مصنوعات کی خریداری کے لیے واشنگٹن کی اجازت درکار ہوگی۔