کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد کے بعد پشار میں بھی کرفیو کلاک نصب

پشاور، مقبوضہ کشمیر کرفیو ،گھڑیال نصب،92نیوز
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد کے بعد پشار میں بھی کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا ہے

 بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی ہر گھڑی تاریخ کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔ بھارتی مظالم کی گھڑیاں گننے کے لئے پشاور کے امن چوک میں بھی گھڑیال نصب کر دیا گیا۔

۔ کلاک نہ صرف مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جانب سے جیل میں بدلنے کا وقت بتا رہا ہے بلکہ بھارتی مظالم کی سیاہ تاریخ بھی رقم کر رہا ہے۔

کشمیر کلاک کا مقصد عوام کو کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے بارے میں آگہی دینا ہے،اس کلاک پر لگے پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا یہ ثابت کر رہا ہے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔ شہری بھی اس کلاک کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا ریمائنڈر قرار دیتے ہیں۔

امن چوک میں قائم اس گھڑی پر پیغام تحریر ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی قید سے آزاد کرانا عالمی ضمیر کےلئے چیلنج ہے۔مقبوضہ کشمیر میں

ظلم کی داستان سناتی یہ گھڑی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہرپاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔