پولیس تھا نیدار رشوت لیتے رنگ ہاتھوں گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے  محمد ارشد تھانہ مڈھ رانجھا ضلع سرگودھاکو  رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق محمد بخش ولد سردار بخش سکنہ گھلو پور ضلع سرگودھانے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کودرخواست دی ہے کہ محمد ارشد،ASIتھانہ مڈھ رانجھامقدمہ نمبر436/2017بجرم324ت پ تھانہ مڈھ رانجھا کی تفتیش میں بے گناہ کرنے کے لیے25000روپے رشوت طلب کر رہا ہے میں رشوت نہ دیناچاہتاہوں بلکہ کاروائی کروانا چاہتا ہوں۔جس پر ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نے محمدطارق ملک، سرکل آفیسر سرگودھاکی برائے ریڈڈیوٹی لگا سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھانے مدعی کو  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کے روبروپیش کیا جنہوں نے محمد عقیل احمد چوہدری ، سول جج،سرگودھا کی برائے ریڈ ڈیوٹی لگائی۔ریڈنگ ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے محمد ارشد، ASIتھانہ مڈھ رانجھاکو مبلغ25000روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے۔ملز م سے مزیدتفتیش جاری ہے۔