گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ،گوادر فری زون، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ،پاک چین دوستی ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، گوادر سمارٹ سٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، اقتصادی زونز کے قیام سے مقامی صنعت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت بلوچستان میں اقتصادی زونز قائم کئے جارہے ہیں جن سے اقتصادی شعبے میں بہتری سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اورمقامی لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان کے دور دراز علاقوں میں خاص طور پر بلوچستان میں سماجی خدمات کو اپ گریڈ کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔سی پیک منصوبے سے بلوچستان کے حالات بدل جائیں گے اور ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
Related Posts

چئیرمین سی ڈی اے کا پاک سیکرٹریٹ میں نئی پارکنگ کا دورہ
- Rizwan Malik
- September 12, 2025
- 0
منصوبے کا مقصد اہم ترین سرکاری دفاتر میں ملازمین اور وزیٹرز کو درپیش پارکنگ مسائل کا مستقل حل تلاش کرنا ہے اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پاک سیکرٹریٹ […]

سینٹ اپملائیز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے الاٹیز میں لیٹرز تقسیم
- Rizwan Malik
- July 22, 2023
- 0
ڈپٹی چئیرمین سینٹ نے سینٹ اپملائز ہائوسنگ سوسائٹی کے ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اسلام آباد : ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد خان […]
کویت:تعلیمی قابلیت پیشے کے مطابق نہ ہونے پر بیس ہزار غیر ملکیوں کے اقامے منسوخ
- Rizwan Malik
- June 22, 2019
- 0
وزرات داخلہ کے تعاون سے تعلیمی صلاحیت سے عدم مطابقت رکھنے والے گرفتار 500 غیر ملکیوں میں سے 194 کو ملک سے بے دخل کیا […]
