
لندن:سکاٹ لینڈ میں والدین پر بچوں کا بوسہ لینے کی پابندی لگا دی گئی ہے،سکاٹ لینڈ برطانیہ کا پہلا علاقہ ہے جہاں والدین پر بچوں کا بوسہ لینے کو غیر قانونی قرار دے دیا گیاہے،اس سلسلے میں سکاٹ لینڈ پارلیمنٹ کے ارکان ہیڈن برگ میں اس قانونی پابندی پر رضا مند ہوئے ہیں،سکاٹ لینڈ پارلیمنٹ میں اس بل کے حق میں 84 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے،یہ نیا بل سابق پولیس آفیسر جان فینی نے پیش کیا جو گرین پارٹی کے رکن ہیں جس میں بچوں کوتشدد سے تحفظ دیاگیا ہے،فینی نے کہا ہے کہ والدین کو اس حق سے روکنے کے بعد سکاٹ لینڈ بین الاقوامی معیار پر آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمارے سب سے چھوٹے اور بہت قیمتی شہریوں کو یہ تحفظ حاصل نہیں تھا،سکاٹ لینڈ میں 21ویں صدی کے دوران جسمانی سزا کی کوئی جگہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مختلف شہادتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چھوٹے بچوں کا بوسہ لینے سے ان پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم اپوزیشن ارکان کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بچوں پر تشدد کے مسئلے کا یہ کوئی حل نہیں ہے۔
سکاٹ لینڈ میں والدین پر بچوں کا بوسہ لینے کی پابندی پارلیمنٹ نے 29کے مقابلے میں 84 ووٹوں سے بل منظور کر لیا




