
نیلم: قائم مقام صدر آزاد حکومت ریاست جمون و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق روائتی صحافت میں جد ت لانے کی ضرورت ہے۔
صحافتی تنظیمیں آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ریاستی اخبارات کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا اور پریس فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنایا جائے گا تاکہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
صحافت کا معاشرے کی اصلاح اورفلاح وبہبود،تعمیر ترقی اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کا فریضہ انجام دینے کیلئے کلیدی کردار ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب ضلعی باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نےکہا
میڈیا ریاست کاچوتھا ستون ہے اور عوام اس سے مثبت اور تعمیری کام کی توقع رکھتے ہیں۔ میرٹ، گڈ گورننس اور تحریک آزادی کشمیر کے ایجنڈے کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نیلم کے صحافی یہاں کا چہرہ ہیں اور نیلم میں سیاحت کو فروغ اور نیلم کی تعمیر وترقی کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات اور صحافی مل کر نیلم کی ترقی اور خوبصورتی کو اجاگر کریں تاکہ سیاحوں کی توجہ مرکوز ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح آئیں اور اس سے لوگوں کے لیے روز گار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ۔
انہوں نے تمام نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری سے پی ایف یو جے کے مرکزی صدرراجہ نثار، نائب صدر راجہ مہتاب اشرف،سرپرست اعلی سینئر صحافی خواجہ فیاض احمد،صدر نیلم پریس کلب جاوید اسد اللہ،ممبر بورڈ آف گورنرپریس فاؤنڈیشن حیات اعوان،صدر ضلعی باڈی اشفاق عباسی،حافظ نصیر الدین مغل ،سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس عبدالصمود اعوان ،صدر انجمن تاجران آٹھمقام عبدالرشید اعوان و دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر مرکزی صدر راجہ نثار احمد خان ،پی ایف یو جے کے نائب صدر راجہ مہتاب اشرف ،ڈپٹی کمشنر نیلم راجا محمود شاہد ،ایس پی نیلم محمد آصف درانی ،چیئرمین نیلم ترقیاتی ادارہ راجہ یوسف خان ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نواز اعوان ،چیئرمین زکواة عبدالحمید اعوان ،معاون خصوصی خواجہ بشیر احمد ،سیکرٹری جنرل یو جے سید عمر کاظمی ،ڈی ایف او نارمل جی ایم بٹ ،ڈی ایف او تجدید محمد منظور مقبول،انفارمیشن آفیسرخواجہ محمد حنیف ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈاکٹر خورشید ،ڈی ایس پی سردار ظہیر احمد ، صدر نیلم پریس کلب جاوید اسد اللہ ،حیات اعوان ۔نصیر الدین مغل ،سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس عبدالصمود اعوان ،صدر انجمن تاجران آٹھمقام عبدالرشید اعوان ،صدر پرائیویٹ سکول ایسویسی ایشن نیلم آفتاب تبسم ،مسلم کانفرنس کے رہنما قاری محمد رفیق ،انیس علی خواجہ ،عثمان طارق چغتائی ،خواہ محمد صدیق ،بنارس بلوچ ،ممتاز بٹ ،جبکہ آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے سینئر نائب صدر سردار صفید عباسی ،سرپرست یو جے نیلم خواجہ فیاض حسین ،صدر اشفاق احمد عباسی ،سینئر نائب صدر راجہ ساجد ،نائب صدر عبدالطیف اعوان، جنرل سیکرٹری ملک وقار ،سیکرٹری اطلاعات راجہ ابریز خان ،سیکرٹری مالیات ساجد آزاد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک ندیم ،ڈپٹی سیکرٹری سلیم لولابی ،ممبر مجلس عاملہ راجہ امیر خان سمیت آواز نیلم فورم کے رہنما پیرزادہ سلطان محمود ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سید مبشر گیلانی ،ترجمان ڈی ایچ کیو مدثر مغل جبکہ سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ۔


