متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اپنی لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس تک رسائی کی پیشکش کردی

 

لیبر مارکیٹ ڈیٹا بیس تک رسائی سے پاکستان کو وہاں پر ملازمتوں کے مواقعوں سے متعلق آگاہی حاصل ہوگی اور پاکستان متعلقہ شعبوں کے لیے ورک فورس تیار کر کے متحدہ عرب امارات بھیج سکے گا
Image result for zulfi bukhari and uae labour minister
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اپنی لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کو ڈیٹا بیس تک رسائی ملنے کے بعد افرادی قوت میں اضافہ ہوگا۔یہ پیشکش متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل نصر بن ثانی الحملی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری سے ابوظہبی ڈائیلاگ کے پانچویں وزارتی سیشن کے موقع پر ملاقات میں کی۔ ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ ڈیٹا بیس تک رسائی سے پاکستان کو وہاں پر ملازمتوں کے مواقعوں سے متعلق آگاہی حاصل ہوگی اور پاکستان متعلقہ شعبوں کے لیے ورک فورس تیار کر کے متحدہ عرب امارات بھیج سکے گا۔ملاقات کے دوران زلفی بخاری نے اپنے ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افرادی قوت کی شفاف بھرتی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مربوط بنانا چاہتا ہے۔