پاکستان میں گھانا کے اعزازی سفیر ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو گھانا کے صدر کی طرف سے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد: پاکستان میں گھانا کے اعزازی سفیر ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو گھانا کے صدر کی طرف سے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق گھانا کے صدر کی طرف سے اسلام آباد میں قائم گھانا کے سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو ان خدمات کے صلے میں ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد نے گھانا کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور گھانا کے تعلقات میں وسعت آرہی ہے اور تجارتی حجم بھی بڑھ رہا ہے میری کوشش ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دونوں ممالک کے درمیان دیگر شعبہ جات میں بھی تعاون کو فروغ ملے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو برآمدات کے فروغ کے لئے تاجر برادری کو سہولیات دینی چاہئیں تاکہ دونوں ملکوں کی تجارت پھلے پھولے