
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و یونین کونسل 40 سے منتخب کونسلر ریحانہ بابر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حیدر بن مسعود کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے،ن لیگ اپنی موت آپ مر چکی ہے، پی ٹی آئی ہی پاکستان کا روشن چہرہ ہے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہے۔سی پیک نیوز سے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یو سی 40 کے ضمنی انتخاب میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ن لیگ کو مقابلے کے لئے امیدوار ہی نہیں مل رہا پوری یونین کونسل میں تحریک انصاف کے ورکرز محنت کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ مولانا کا مارچ ملک دشمنی کی علامت ہے پہلی بار مولانا فضل الرحمان اسمبلی سے باہر ہوا ہے جس پر انھیں پریشانی ہے۔ مدرسے کے بچوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والے ظالم لوگ ہیں۔ ریحانہ بابر نے کہا کہ منتخب کونسلرز اور وائس چیئر مینوں کو فنڈز اور تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے بھی پی ٹی آئی حکومت کوشس کرے گی۔
ن لیگ اپنی موت آپ مر چکی ہے، پی ٹی آئی ہی پاکستان کا روشن چہرہ ہےریحانہ بابر



