حکومت پر تنقید مہنگی پڑھی حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخ ، مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

جے یو آئی ف نے بھی مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو گزشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے گرفتار کیا گیا۔

مفتی کفایت اللہ کے بھائی بھائی قاضی حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر مفتی کفایت اللہ کو  گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مفتی کفایت اللہ ٹی وی ٹاک شو میں شرکت کے لیے اسلام آباد گئے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

قاضی حبیب الرحمان نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات اور دوسری جانب رہنماؤں کو گرفتار کر رہی ہے۔

Image result for hafiz hamdullah and mufti kifayatullah"

یاد رہے کہ مفتی کفایت اللہ حافظ حمداللہ کی طرح میڈیا پر حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے تھے اور ان کی تابڑ تنقید کا حکومت کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ سینٹر حمد اللہ کی شہریتگزشتہ روز نادرا نے کینسل کر دی ہے اور پمرا نے انہیں ایلین قراردیتے ہوئے ٹی وی چینلز کو آگاہ کیا کہ انہیں اپنے پروگراموں میں نہ بلائیں جبکہ مفتی کفایت اللہ کو اتوار کو گرفتار کر لیا گیا۔