
محمدرضوان احمد…..چیچہ وطنی
.چیچہ وطنی سے تعزیے اور ذوالجناح کے تین مرکزی جلوس برآمد ہوئے جبکہ چوتھا مرکزی جلو سامام بارگاہ و دربار اہلبیت بلاک 4 سے 1:30پر برآمد ہوا۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے گئے تھے ۔
جبکہ تحصیل بھر میں بیسیوں مجالس اور چھوٹے جلوس بھی برآمد ہوئے ۔
مرکزی جلوس کے ہمراہ سینکڑوں خواتین ، بچے اور عزاداران شریک تھے ۔
چاروں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے چوک ختم نبوت پہنچیں ۔
جہاں پر مجلس عزا برپا کی گئی ۔
مجلس کے بعد تمام جلوس حسین چوک بلاک نمبر4پہ کر 7بجے شام اختتام پذیرہوں گئے ،
عزاداروں کیلئے جگہ جگہ لنگر حسینی ، پانی ، دودھ کی سبلیں لگائی گئی ہیں ۔
جلوسوں کے تمام روٹس کے داخلی راستوں پر قناتیں ، خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا ۔
روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں
جلوس کی نگرانی کیلئے پولیس کی بھاری نفری ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس ، رضا کار، ممبران امن کمیٹی بھی ہمراہ ہے ۔
ڈی ایس پی سرکل میاں امجد کمبوہ، اسسٹنٹ کمشنر عامر نذیر کھچی، ایم این اے چوہدری محمد طفیل جٹ ، چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں ، صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ محمد بلال بھی جلو س کے ہمراہ ہیں ۔



