مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔امبرین بلوچ

 

ٹیکسلا (نامہ نگار)پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیریوں سے ہمارا رشتہ صرف زمین کے ٹکڑے تک ہی نہیں بلکہ کشمیروں کے ساتھ اسلام اور بھائی چارے کا رشتہ ہے نجی ٹی وی کی اینکر پرسن امبرین بلوچ نےان خیالات کا اظہار روز نامہ سی پیک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پاکستانی یک جان ہیں اس بزدل انڈیا بالخصوص مودی مکار کی یہ غلط فیمی ہے کہ وہ جموں کشمیر پر تسلط برقرار رکھ سکے گا انہیں منہ کی کھانی پڑے گی وقت ثابت کرے گا کے انڈیا کے حصے میں رسوائی اور ذلت کے سوا کچھ نہ آئے گا انڈیا کو مقبوضہ وادی میں کرفیو لگائے ہوئے تین ماہ گزر گئے ہیں مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان دنیا بھر بالخصوص مقبوضہ وادی کے جوانوں کاسروں پر کفن باندھ کر نکلنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ جموں کشمیر کے ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔