آئنسٹائن اس دن ضرور گھبرایا ہو گا جب آپ نے جرمنی کو جاپان سے ملا دیا تھا ،ریحام خان کا عمران پر وار

Image result for reheam khan"

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ معروف صحافی پاکستانی نژاد برطانوی شہری ریحام خان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ
بلاول بٹھو کے لہجے پر تنقید کرنے والے سلیکٹڈ صاحب درحقیقت بلاول تو ٹھیک بات کر رہے تھے لیکن آئنسٹائن اس دن ضرور گھبرایا ہو گا جب آپ نے جرمنی کو جاپان سے ملا دیا تھا۔ اس کی روح تو تب تڑپی ہو گی جب آپ نے افریقہ کو ملک بنا دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں کیا۔یاد رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایک عوامی اجتماع میں اپوزیشن ارکان پر خوب تنقید کی تھی اور بلاول بھٹو کی نقل بھی اتاری تھی۔