بیجنگ: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے پہلے مرحلے کی تکمیل میں عالمی سطح پرپاکستان کی معاشی رینکنگ میں اضافہ کیلئے بنیادی کردار ادا کیا ہے،مقامی سطح پر سی پیک کے باعث توانائی کے بحران میں کمی ہوئی، ایکسپریس ہائی وے نیٹ ورک قائم کیاگیا، ملک بھر میں بنیادی انفراسٹرکچر نیٹ ورک کی تعمیر کو بہتر بنایاگیا، معروف چینی سکالر چھنگ شرچانگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سی پیک کے نتائج نے دنیا کو یہ دیکھایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، پاکستان کی معاشی رینکنگ 190 ممالک میں بہترہوئی ہیں یہ پہلے 136 ویں نمبر پر تھی جو اب 108 پر آ چکی ہے کاروباری ماحول میں غیر معمولی بہتری کے باعث پاکستان دنیا کی 10بہترین معیشتوں کی رینکنگ میں آ چکا ہے،پاکستان کی معاشی بہتری کی وجہ یہ ہے کہ چین دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور دونوں ممالک آپس میں ہمسایہ ہیں، سی پیک کی مسلسل ترقی کے ساتھ پاکستانی معیشت چینی معیشت کے ساتھ ضم ہو رہی ہے،چینی معاشی ترقی کی کامیابیاں بیلٹ اینڈ روڈ کے رکن ممالک خاص طور پر پاکستان کیلئے فائدہ مند ہو رہی ہیں،پاکستان نے کامیابی کے ساتھ چین کے اصلاحات اور کھلے پن سے حاصل ہونے والے تجربات سے سیکھاہے،وزیر اعظم عمران خان اب تک تین مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں جس کی بنیادی وجہ چین کی تیز رفتار معاشی شرح نموسے فائدہ اٹھانا ہے۔
Related Posts

حکومت کا سرکاری ملازمین کو یکم ستمبر تک اثاثے ظاہر کرنے کا حکم
- Rizwan Malik
- August 16, 2019
- 0
اسلام آباد: حکومت نے تمام وفاقی وزارتوں، اداروں، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 جون […]

مارچ 2024 ء پاکستانی معیشت میں چین کی 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
- Rizwan Malik
- April 26, 2024
- 0
311.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کار ی میں صرف چین کا حصہ نصف کے قریب ہے اسلام آباد(کامرس رپورٹر)مسلم لیگ ن کی […]
عمران خان عدالت میں اپنے ساتھ غنڈے بدمعاش لے آتے ہیں: جج
- Rizwan Malik
- March 3, 2023
- 0
عمران مثالیں برطانیہ کی دیتے ہیں نام بھی انصاف پر رکھا ہوا ہے لیکن عدالت میں بھی عدالت کا احترام نہیں کرتے اسلام آباد:اسلام آباد […]
