

اسلام آباد(شوبز رپورٹر) فلم اور ٹی وی کی خوبرو جوڑی اظفر رحمان اور آمنہ الیاس ہدایت کار اور مصنف عثمان رضوی کی نئی آنے والی فلم ”مستانی“ میں اپنی فن کے جوہر دکھائیں گے۔فلم کے ڈائریکٹر اور مصنف عثمان رضوی نے روزنامہ سی پیک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نئی فلم مستانی کی کہانی بڑی جاندار اور منفرد ہے اور امید ہے کہ یہ ناظرین کو بے حد پسند آئے گی۔ فلم کا میوزک پاکستان کے معروف میوزک ڈائریکٹر نوید نوشاد دے رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ کشمیر ،راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہوگی۔ جس کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں پروین اکبر، شاہ نواززیدی، حاجی عدیل ,صداقت منہاس، انجم حبیبی، انجم ملک، اور دیگر شامل ہیں۔




