خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کو کشمیر ی خواتین پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، عامر صدیقی

راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدرمحمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کو کشمیر ی خواتین پر بھارتی مظالم کے بے رحمانہ تشدد کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا اسلام نے عورت کو بلند مرتبہ عطا کیا ہے اور اس کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی جیسے مقدس رشتوں میں پرو کرعزتوں سے نوازا مگر آج 1400 برس بعد ہم اپنی خواتین کو کیا مقام دے رہے ہیں اسلام خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اور مرد کو نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم دیتا ہے عامر صدیقی نے کہا کہ معاشرے کی کردار سازی کی اشد ضرورت ہے ہمیں رشتوں کے عزت و احترام کو قائم رکھنا ہوگا دنیا بھر کی خواتین کے حقوق کے عالمی چیمپین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور خواتین پر تشدد اور عصمت دری کے واقعات کیو ں دکھائی نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا آج دنیا اور عالمی اداروں کو بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لینا ہو گا پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اور ان کی سیاسی سماجی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ حکومت کو چاہیے کہ خواتین کے حوالے سے فرسودہ سوچ اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا شہری ہو یا دیہی علاقے خواتین ہر جگہ استحصال کا شکار دکھائی دیتی ہیں ہمیں انصاف پر مبنی معاشرہ کو پروان چڑھانا ہوگا آج کے جدید ترقی یافتہ دور میں بھی خواتین بنیادی انسانی حقوق کے مسائل سے دوچار دکھائی دے رہی ہیں آج ہماری خواتین غیر محفوظ ماحول میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ہمیں فوری اقدامات سے انہیں تحفظ اور اعتماد مہیا کرنا ہوگا۔