امریکا:طیارہ بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا

امریکا میں چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکا:طیارہ بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ پرواز کررہا تھا کہ اسی دوران وہ بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں جاکر پھنسا، جس کے بعد 65 سالہ پائلٹ تھامس کوسک وچ کو رسکیو کرلیا گیا۔

حادثے کے بعد پولیس ، محکمہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے پائلٹ اور پھر تاروں میں پھنسے طیارے کو نیچے اتارا۔

طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں البتہ تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی جو جلد ہی رپورٹ مرتب کر کے پیش کرے گی۔