
کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ۔
ہفتہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں ٹریفک اہلکار سے خاتون کی بدسلوکی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر خاتون ثنا عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی، عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو چار دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثنا نامی خاتون ٹریفک ا ہلکار سے بدتمیزی کر کے فرار ہوئی تھی، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نواز سیال نامی ٹریفک اہلکار کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا، پولیس تین روز تک خاتون کو تلاش نہیں کر پائی تھی۔




