آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی درخواست دائر

حکومت نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی درخواست دائر کردی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آ رمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔بدھ کو دائر ہونے والی درخواست میں درخواست میں کیس کو ان کیمرہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
وزیرقانون فروغ نسیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ آئے جس میں نظرثانی درخواست دائرکرنے سےمتعلق مشاورت کی گئی اور آرمی چیف کی مدت ملامت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کا ڈرافٹ تیارکیا گیا۔