راولپنڈی( نیوزرپورٹر)27 دسمبر لیاقت باغ کے کامیاب جلسے سے سیاست کی نئی راہیں متعین ہوں گی عوام آج بھی شہید بھٹو خاندان سے محبت رکھتی ہے 12 سال بعد محترمہ کی برسی کے موقع پر چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نا صرف خوش آمدید کہے گی بلکہ والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار پیش کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں محترمہ نے جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے پیپلز پارٹی نے اقتدار جاگیر داروں ، وڈیروں ، سرمایہ داروں سے چھین کر عوام کی جھولی میں ڈال کر دکھایا عوام میں جمہوری شعور بیدار کیا عام آدمی کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچائے ،73 کا متفقہ آئین اور ملک کو ناقابل تسخیراور ایٹمی قوت بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے عامر صدیقی نے کہا کہ ملک میں موجود میزائل ٹیکنالوجی بھی آج پیپلز پارٹی کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور آج موجودہ حکومت جس گوادر اور سی پیک کا ذکر کرتے نہیں تھکتی سن لے اس کا آغاز بھی پیپلز پارٹی کے جمہوری دو ر اور رویوں کا ثمر ہے محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کیلئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیںملک سے طویل مارشل لاء کا خاتمہ کرایا پیپلز پارٹی جمہوری سوچ کا نام اور تسلسل ہے،جو آئین و قانون کی حکمرانی کی خواہاں ہے محترمہ نے جمہوری عمل کے قیام اور تسلسل کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کیا محترمہ ملک سے انتہا پسندی و دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی تھیں اور 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں دہشتگردی کا شکار ہوکر جام شہادت نوش کیا اور عوامی حقوق کی جنگ سڑکوں کے بجائے ایوانوں میں لڑی ،قوم آج بھی شہید محترمہ کی جدوجہد اور خدمات کی معترف اورانہیںخراج تحسین پیش کرتی ہے۔
Related Posts
چینی صدر شی جن پنگ کی عالمی یوم ماحولیات 2021 کی کامیاب میزبانی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد ،ماحولیات کے شعبہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم
- Rizwan Malik
- جون 5, 2021
- 0
اسلام آباد:چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی یوم ماحولیات 2021 کی کامیاب میزبانی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش […]

نواز ، شہبازکیخلاف سڑک ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
- Rizwan Malik
- دسمبر 27, 2017
- 0
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نوازشریف اور شہبازشریف کیخلاف سڑک ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ نیب اعلامیے کے مطابق رائیونڈ سے شریف فیملی کے […]

پاکستان کے لئے خوشخبری آئی ایم ایف کا ٹیکس جائزے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار
- Rizwan Malik
- مارچ 16, 2025
- 0
تاہم کارکردگی کے ہر جائزے کی کامیاب تکمیل پر اگلی ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہو گی مشن کے دوران نتیجہ خیز […]
