
: اداکار شہروز سبزواری نے اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار شہروز سبزواری اور انکی اہلیہ سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے کئی بار یہ سوالات کیے جاتے رہے ہیں کہ کیا دونوں میں کسی قسم کی لڑائی چل رہی ہے لیکن اس حوالے سے دونوں نے کوئی بیان نہیں دیا تھا تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں علیحدگی ہو گئی ہے اور انہوں نے اپنی رہیں الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دونوں میاں بیوی کی جانب سے تاحال اس حوالے سےمیڈیا میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم شہروز سبزواری نے اپنے قریبی دوستوں سے اس حوالے سےبات کی ہے اور تصدیق کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ "ہمارے درمیان کچھ ذاتی اختلافات کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی ہوگئی ہے”۔
یاد رہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی شادی 2012میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، دونوں اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرتے رہتے تھے۔



