راولپنڈی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال سے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اگر جنگ ہو ئی تو یہ امریکہ اور ایران تک محدود نہیں رہے گی اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام فریقین کو تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ عامر صدیقی نے کہا کہ امریکی فضائی حملے کے بعد ایران کی جانب سے بدلہ لینے کے اعلان سے مشرق وسطی سمیت دنیا بھر کے امن کو خطرات لاحق ہو جائیں گے اس لیے دوست ممالک خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے آگے بڑھیں اور معاملات کو حل کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریںتاکہ خطے میں امن برقرار رہ سکے انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے معاملات ہوتے رہے تو کل کوئی بھی اٹھ کر ہمیں دھمکی دیگا بلا شبہ پاکستان کا دفاع مستحکم و مضبوط ہے پاک فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے آرمی چیف کی توسیع کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متفقہ طور پر اپنا آیئنی کرادار ادا کریں بل کی منظوری میں کوئی جلد بازی نہ کی جائے پارلیمان کی خود مختاری کو تقویت ملے گی ۔



