برطانیہ اور متحدہ امارات کا شریف فیملی کے اثاثوں کی دستاویزات فراہم کرنے کے لئے نیب کو گرین سگنل

برطانیہ اور متحدہ امارات نے شریف فیملی کے اثاثوں کی دستاویزات فراہم کرنے کے لئے نیب کو گرین سگنل دے دیا ، عدالت سے مریم نواز ،حسن ،حسین اور کیپٹن صفدرکو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی جائیگی ریڈ وارنٹ کے لئے امیگریشن رپورٹ طلب ،ٹیم آئندہ ہفتے لندن روانہ ہو گی نیب کے سعودی عرب اور قطر کو بھی خط ستاویزات ملنے پر حتمی ریفرنس دائر ہو گا ،نیب نے شریف خاندان کے خلاف کرپشن ریفرنسوں میں سپریم کورٹ کی مقررہ کردہ ڈیڈ لائن کے پیش نظر تحقیقاتی عمل تیز کر دیا ہے ۔
شریف خاندان کے خلاف کرپشن سکینڈلز اور آمدن سے زاہد اثاثے رکھنے کے حوالے سے نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ شریف خاندان کے اثاثوں کی اہم دستاویزات کے حصول کے لئے نیب کی خصوصی ٹیم آئندہ ہفتے لندن اور دبئی روانہ ہو گی۔
نیب نے ،مریم نواز ،حسن ،حسین اور کیپٹن صفدرکے نا قابل ضمانت گرفتادی وارنٹ جاری کر دئیے ہیں جبکہ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاتی امرا کے ساتھ وزارت خارجہ اور پاکستان ہائی کمشنر کو بھی ارسال کر دئیے ہیں ۔نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے حوالے سے ریڈ وارنٹ کی گرفتاری کے پیش نظر ایف آئی اے سے چاروں ملزمان کی امیگریشن رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔ نیب حکام کی جانب سے شریف خاندان کے کرپشن کیسز کے لئے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے پیش نظر تحقیقاتی عمل تیز کر دیا ہے ۔ شریف خاندان کے خلاف حتمی ریفرنسز کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ دبئی اور برطانیہ کی جانب سے نیب کو دستاویزات کی فراہمی کے لئے گرین سگنل موصول ہو گیا ہے ۔
جس کے باعث نیب کی خصوصی ٹیم دبئی اور لندن کا دورہ کرے گی ۔ مریم نواز کے علاوہ دیگر تینوں ملزمان کونیب کی گرفتاری سے بچنے کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنا ہو گا ۔ چاروں ملزمان کی جانب سے 9اکتوبر کو احتساب عدالت میں عدم پیشی پر نیب کی جانب سے ایف آئی اے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی ۔ نیب کی جانب سے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی جائے گی ۔قومی اخبار کے مطابق ایف آئی اے کے ذریعے ریڈ ورانٹ انٹر پول کو ارسال کئے جایں گے تاہم ملزمان کی جانب سے اکھٹے آئندہ سماعت پر احتساب عدالت میں پیش ہونے کا کوئی امکان نہیں