سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد: سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ طویل عرصے سے سپریم کورٹ میں درخواست زیر التوا ہے ۔
درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کو ختم کیا جا چکا ہے کیس کو 20 جنوری سے شروع ہونے والے ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔
یادر ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔