مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں مریم نواز اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے خاموش ہیں، فرزانہ کوثر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما و ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن فرزانہ کوثر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے نا اہل حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر دیا کٹھ پتلی حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ کیا عوام نواز شریف کے ترقی پسند اقدامات کو یاد کر رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا دور ترقی کی علامت ہے سی پیک جیسے لازوال منصوبے نواز حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں نواز شریف دوبارہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور تمام افواہیں دم توڑیں گی پارٹی کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے خاموش ہیں ان کی واحد ترجیح نواز شریف کی صحت ہے جیسے ہی میاں نواز شریف کی صحت بہتر ہو گی وہ اپنی عوام کے درمیان ہونگے