آزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوںا ور پاکستانی تاریک وطن نے پانچ فروری کومظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم یکجہتی کشمیراس عزم کے ساتھ منایا کہ اس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت اور بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے آواز اٹھانا ہے۔ملک کا چپہ چپہ کشمیر بنے گا پاکستان ، لے کے رہیں گے آزادی،ہے حق ہمارا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا۔اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستانی کی شہ رگ ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر بھی شہریوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف حصوں میں ریلیوں، جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا گیاجس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ادھر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔اس دن کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے 9 لاکھ فوج کی تعیناتی کے ذریعے 80 لاکھ کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر قیدیوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت دنیا کے سامنے انتہا پسند ہندوانہ بالادستی پر عملدرآمد کرنے والے ملک کے طور پر بے نقاب ہوگیا ہے جس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کو سلب کر رکھا ہے۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں فوجی محاصرہ ختم کرنے اورمواصلاتی بندش فوری طور پر ہٹانے اور بھارت کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کو آزمائش اور تکالیف کی اس گھڑی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حمایت کے لیے مزید کردار ادا کرنا چاہیے۔5 فروری کے موقع پر آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے لوگ کسی صورت اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں کیونکہ پاکستان، ریاست جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں اور وہ وقت آنے والا ہے کہ آزاد فضاں میں حق کی فتح کا جشن منائیں گے۔علاوہ ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی نغمہ بھی جاری کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نغمے میں ساحر علی بگا نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس نغمے کے بول ہیں ‘کشمیر ہوں میں شہہ رگ پاکستان کی۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سٹی برانڈنگ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کشمیر میں ظلم وستم کو تصویری صورت میں نمایاں کیا گیا دارلحکومت کے اہم پلوں کو یوم یکجہتی کے بینروں سے سجا دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مواد اپ لوڈ کیا گیاہے۔ اہم شاہرائوں پر آزاد کشمیر کے پرچم بینرز آویزاں تھے۔اس سلسلے میںملک بھر میں عام تعطیل تھی۔کوہالہ پل سمیت پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے تمام اہم پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ اس موقع پر سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اس کے علاوہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے متعدد مقامات پر دستخطی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوںاور ریلوے سٹیشنوں پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے گئے ۔ پی ٹی اے کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے 10کروڑخصوصی ایس ایم ایس بھیجے گئے۔ وفاقی تعلیمی اداروں میں مباحثے اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوئے۔پاکستان سپورٹس بورڈکے زیر اہتمام خواتین کے مابین ہاکی اور مردوں کے فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گا۔ تمام آرٹ گیلریوں میں تصاویری نمائش کا اہتمام کردیا گیا ہے ۔ تمام فارن مشنز میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں خصوصی پروگرامات منعقد کئے گئے۔دن کے آغاز پر مساجد میں کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ڈی چوک اسلام آباد میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ کوہالہ پل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ جس طرح گذشتہ سات دھائیوں کے زائد عرصہ سے کوئی ظلم اورجبر و استبدادکشمیری عوام کو اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد سے روک نہیں سکا اسی طرح کشمیری عوام کیلئے پاکستانی عوام کی حمایت بھی غیر متزلزل ہے ۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی اپیل پرپاکستان بھرکی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی جماعت اسلامی کے زیراہتمام راولپنڈی ،ٹیکسلا واہ کینٹ،کلرسیداں ،گوجرخان میںیکجہتی کشمیرریلیوں کاانعقاد کیا گیا۔
Related Posts

چین اور پیرو لاطینی امریکہ کو ایشیا سے ملانے کے لئے نئی زمینی اور سمندری راہداری کی تعمیر کو تیار
- Rizwan Malik
- نومبر 19, 2024
- 0
چنکائی سے شنگھائی تک ہم ایک نئی ایشیا۔لاطینی امریکہ زمینی اور سمندری راہداری کا قیام دیکھ رہے ہیں،چینی صدر لیما(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے […]

اورسیز پاکستانیوں سے لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
- Rizwan Malik
- مئی 5, 2025
- 0
تھانہ دھمیال کے تین پولیس اہلکاروں نے ائرپورٹ جاتے ہوئے اور سیز پاکستانیوں سے لوٹ مار کی تھی اے ایس آئی عاطف ، سپاہی زبیر […]

بنک سٹیمنٹ آمدن کا ثبوت نہیں ، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
- Rizwan Malik
- جولائی 10, 2025
- 0
ٹیکس حکام غیر مصدقہ معلومات یا اندازوں کی بنیاد پر کسی شہری کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے محض شک یا قیاس آرائی کی بنیاد […]
