بھارت:متنازع قانون کے خلاف احتجاج پر پولیس کی خواتین سے بدتمیزی، نازک اعضا پر تشدد

بھارتی پولیس نے دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کردیا۔نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ مرد پولیس اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
میڈیا کو ایک خاتون نے بتایا کہ ‘پولیس سے میں نے کہا کہ ہم چھوڑ دیں تو خواتین پولیس اہلکار مجھے دھکا دیتی ہے میں گرجاتی ہوں، مرد اہلکار نے بوٹ سے میرے سینے پر مارا اور پرائیویٹ حصے پر مارا جہاں سوجن ہوئی ہے جس کو ڈاکٹر نے بھی دیکھا ہے’۔
درد کی حالت میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا آپریشن ہوا ہے اور ابھی میرے ٹانکوں پر درد ہورہا ہے، پولیس نے مجھے بہت مارا ہے اور ٹانکوں پر بہت زیادہ درد ہورہا ہے’۔