حافظ سعید کو سزا ،فیصلے نے سر شرم سے جھکا دیئے ، عظمی گل

اسلام آباد:جموں وکشمیر سالیڈیرٹی موو منٹ کی چیر پرسن عظمی گل دختر جنرل حمید گل نے حافظ سعید کو سزا کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ فیصلہ کو دیکھ کر آج ہمارا سر شرم سے جھک گیا ہے ، حقیقی محب وطن کو سزا ہماری قومی غیرت اور حمیت کے جنازے کے مترادف ہے ۔حافظ سعید نے تیس سال کے دوران تحریک آزادی کشمیر کی جنگ لڑی اور اکیلے ملک بھر کے کو نے کونے میں جا کر مسلہ کشمیر کواجاگر کیا ، پاکستان کے دفاع کے لئے حافظ سعید کی خدمات پر ان کو ایوارڈ ملنا چاہیئے تھا لیکن ہم نے ان کو دکھ دیا ، اس فیصلہ کا تعلق ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ہے ۔ایسے قرضے اور مشعیت کو کیا کرنا ہے جس سے ہماری قومی غیرت ہی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل حمید گل نے ہمیشہ ہمیں یہی بتایا کہ حافظ سعید ہی ملک کے سب سے بڑے محب وطن ہیں ،ہمیں اس حوالے سے شدید دکھ ہے ، انہوں نے کہا کہ حقیقی دہشت گرد قید سے بھاگ جاتے ہیں لیکن محب وطن کو سالہاسال قید کے بعد طویل سزا سنا دی جاتی ہے ، اس فیصلہ پر تمام محب وطن پاکستانیوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں ۔