اسلام آباد:کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان نے واہگہ بارڈر کو دو ہفتوں کے لئے بند کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق واہگہ بارڈر کی بندش پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
وازات داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ واہگہ بارڈو کو دو ہفتوں کیلئے سیل کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر 14 دنوں کیلئے بارڈر کو بند کیا جائے گا۔ تاہم بارڈر بند کرنا بھارت اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے ۔صورتحال بہتر ہونے پر بارڈر کو کھول دیا جائے گا۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ دنیا کی دوسری بڑی آباد ی بھارت کے ساتھ بارڈر کو کھولے رکھنا کسی خطرے سے خالی نہ تھا۔بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد باظاہر بہت کم ہے ۔
مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں عام عوام کیلئے وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ کرانے کیلئے کوئی نطام ترتیب دیا ہی نہیں گیا ہے۔ جس کے باعث کم تعداد میں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔



