
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کو معطل کرنے کےلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت،عدالت نے درخواست پر پی سی بی کے چیئرمین اور الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کر دیئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور الیکشن کمشنر سے شق وار جواب طلب ۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے ڈی جی خان کی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اکبر خان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں کرکٹ بورڈ کے آئین کے آرٹیکل 49 کو چیلنج کیا گیاتھا۔درخواست گزار اکبر خان کا موقف ہے تھا کہ کرکٹ بورڈ کے آئین کا آرٹیکل 49 غیر آئینی ہے لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کو معطل کیا جائے۔




