کرونا سے مقابلے کے لئے چین
نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان کو کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گا۔چین کے نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد روک تھام سے متعلق معلومات شئیر کی۔چین نےویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں۔ چین آئولیشن کے لیے عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔
قبل ازیں چین نے آگیا ‘این 95 ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان بھجوائی تھی، کورونا وائرس کے سراٹھانے کے بعد پیدا ہونے والے مشکل حالات نے پاک چین دوستی کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ ووہان سے سر اٹھانے والے وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان نے چین کو امداد کی پیش کش کی اور ماسک سمیت کئی میڈیکل آلات کو فوری طور پر چین بھیجا ۔ جس کے بعد پاک چین دوستی اور مضبوط ہو گئی ہے۔
چین میں کورونا وائرس کی وبا اب تھم چکی ہے۔ تاہم چین اب پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین نے پاکستان کیلئے این 95 سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ روانہ کی ۔چینی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماسک علی بابا فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ کئے گئے۔چین ہر مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔

