کورونا تخلیق کیا گیا ہے ، جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے ، باکسر عامر خان کا بھی انکشاف

لندن : پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے، سائنس دان ان سازشی نظریات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کرکے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کورونا پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لیے زیادہ خطرہ ہے۔عامر خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنے، جبکہ بالخصوص برطانیہ میں فائیو جی سے متعلق قیاس آرائیاں عروج پر ہیں اور لوگوں کی طرف سے مزاحمت کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔یا درہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق سفیر حسین ہارون نے بھی انکشاف کیا تھا کہ کرونا تخلیق کیا گیا ہے۔