چین نے کرونا کو قابو کر لیا، چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہ ہوئی

بیجنگ: چین نے کورونا پر تقریبا قابو پا لیا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کیمطابق 32 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو سب دوسرے ممالک سے آنیوالے شہری ہیں۔
چینی شہریوں کو ووہان سے باہر سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔ووہان میں کورونا سے لڑنے والے مزید 1400 ڈاکٹرز اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ مختلف شہروں سے آنے والی اس میڈیکل ٹیم نے 72روز ووہان میں کورونا کے مریضوں کے علاج میں گزارے۔چین کو تشویش ہے کہ بیرون ملک سے آنے والوں سے ملک میں وائرس کی نئی لہر آسکتی ہے۔ چین غیرملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر چکا ہے۔چینی حکومت کے مطابق کورونا سے 3331 افراد ہلاک اور 81,740 افراد متاثر ہوئے ۔