24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 465 کیسز رپورٹ، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7481 ہو گئی

 

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 465 کیسز رپورٹ، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7481 ہو گئی 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 465 کیسز رپورٹ، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7481 ہو گئی  اسلام آباد ۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 465 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7481 ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعدد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7481 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5506 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کی تعداد سب سے زیادہ 3391 جبکہ سندھ میں 2217 ہوگئی۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1077، اسلام آباد میں 163، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 250 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 48 ہو گئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 38 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے، 62 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 143 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 47 افراد، پنجاب میں 37، کے پی کے میں 50، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5  مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک 92 ہزار 584 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6416 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا وائرس سے اب تک 1832 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔