کرونا پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد:پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاس میں بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سید فخر امام کی سربراہی میں پارلیمانی رہنما ئوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس کا دورانیہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک ہوگا۔ سپیشل سیشن صرف کووڈ 19 سے متعلق ہوگا جس مین کوئی وقفہ سوالات، تحریک استحقاق اور تحریک التوا نہیں ہوگی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی۔ پریس گیلری کے علاوہ کوئی وزیٹر گیلری نہیں کھلے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس اجلاس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔