اللہ ماہ رمضان کی برکتوں کے صدقے امت کی مشکلات کا خاتمہ فرمائے عامر صدیقی

 

راولپنڈی :تکالیف و مشکلات امتحان بن کر آتی ہیںاتفاق واتحادچیلنجز پر قابو پانے کا ذریعہ ہوتے ہیںکرونا وبأ پرنا اتفاقی نے عام آدمی سمیت کمزور طبقے کو شدید متاثر کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرونا نے ہر شخص کو ہی متاثر کیا کئی بیمار تو کئی معاشی مسائل کا شکار ہوئے انڈسٹری و کاروباری بند ش بیروزگاری کا طوفان لائی۔ عامر صدیقی نے کہا کہ محض لاک ڈاؤن کے خاتمہ کا اعلان ناکافی ہو گا تقریباََ ٢ ماہ سے لاک ڈاؤن نے چھوٹے دکاندارکاروباری طبقے کو مشکلات سے دوچارکر رکھا ہے گھروں اوردکانوں کے بھاری بھرکم کرائے ،پرائیویٹ سکولوں کی بندش کے باوجود فیسیں ،گیس ،بجلی کے بلز،تنخوائیں ، حکومتی ریلیف کے متقاضی ہیں عامر صدیقی نے کہا کہ حکومت گھروں اور دکانوں کے کرائے کے سالانہ ٹیکس مالکان کے معاف کرتے ہوئے یہ ریلیف کرائے داروں کو پہنچائے عامر صدیقی نے کہا کہ جلد بازی کے بجائے مربوط حکمت عملی و احتیاطی تدابیر ی سے مشروط کاروباری سرگرمیوں کی اجازت خوش آئند ہے لیکن بنک،نادرہ،آفسسز،سڑکوں ،منڈیوں کے رش کے مناظر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ان حالات کو خصوصی ملحوظ خاطر رکھا جائے اللہ ماہ رمضان کی برکتوں کے صدقے اس امت کی مشکلات کا خاتمہ فرمائے ۔