آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید2افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ 186 نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے ایک کا تعلق مظفرآباد جبکہ ایک کا میرپور سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک3758 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے3696 کے رزلٹ آچکے ہیں اور109افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے77افراد صحت یاب ہو چکے ہیںاور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ31مریض زیر علاج ہیں اور ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق،آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 09،ڈی ایچ کیو کیو راولاکوٹ سے12،ڈی ایچ کیو باغ سے03،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،نیو سٹی ہسپتال میرپور سے 12، ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 16جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 12مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے31مریضوں میں سے22آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں ایک، ڈی ایچ کیو باغ میں دو، ڈی ایچ کیو میرپور میں5اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں ایک مریض زیر علاج ہے ۔رپورٹ کے مطابق3584افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور62افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے ۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں
Related Posts

پاک چین تجارت کے فروغ کی نئی راہیں کھل گئیں
- Rizwan Malik
- April 26, 2026
- 0
ایف پی سی سی آئی اور گوانگژو چیمبر کے درمیان تاریخی معاہدہ < اقدام سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ دوطرفہ […]

پاکستانی نوجوان فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے چین میں کاشتکاری کی مہارتیں سیکھنے میں مگن
- Rizwan Malik
- November 13, 2025
- 0
چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں واقع آلو کی حیاتیاتی تحقیق کے ایک ادارے میں داخل ہوتے ہی دورہ کرنے والے قطار […]
سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر کا بیٹا لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کرنے کے جرم میں گرفتار
- Rizwan Malik
- October 9, 2020
- 0
لیڈی ڈاکٹر کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ارسلان کو پاپند سلاسل کر دیا اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) سابق چیف جسٹس […]
