گلگت کے علاقے نلتر بالامیں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر پکنک کے لئے آئے دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کے دوگروپوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑا ہوا جس پر پتھرا ئو اور فائرنگ کی گئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے فرجات حسین نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ سلیم عباس دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق نلتر پائین سے ہے۔
وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔


