سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے ایم ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقبول احمد خان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی


راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایم ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ملک مقبول احمد خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ کی والدہ کی وفات کا سن کر نہایت افسوس ہوا،میں اس غم کی گھڑی میں آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوںاور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا گو ہوں۔ڈاکٹر ملک مقبول احمد خان کے نام اپنے ایک تحریری خط میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔