سی پیک کا منصوبہ ملک کو مزید معاشی بحران میں مبتلا ہونے سے بچانے کا موجب بنے گا، حکام سی پیک اتھارٹی 

 

 

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ سی پیک اتھارٹی نے کہا ہے کہ حالیہ وبا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، تاہم سی پیک کا منصوبہ ملک کو مزید معاشی بحران میں مبتلا ہونے سے بچانے کا موجب بنے گا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین کی جانب سے ایک پٹی ایک شاہراہ کے اقدام کا علمبردار منصوبہ سی پیک تسلسل کے ساتھ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کیلئے کوشاں ہے۔